گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے
گائے کے گوشت پر مکمل پابندی لگائے جانے کی مانگ پر آج کہا کہ ر یاست میں
اس معاملے پر قانون پر
عمل کیا جائے گا۔مسٹر پاریکر نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا "ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہم قانون پر عمل کریں گے۔میں کسی کے اظہار کی آزادی پر کچھ نہیں کر سکتا ۔